Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
2 - 22
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
 اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
عقیقے کے بارے میں سوال جواب
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے صرف (22 صفحات) پر مُشتمل یہ رسالہ مکمّل پڑھ لیجئے  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ معلومات کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
	حضر تِ سیِّدُنا ابودَرْداء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہشفیعُ الْمُذْنِبِیْن رَحمۃٌلِّلْعٰلَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکاارشادِ دِلنشین ہے:جس نے مجھ پر دس مرتبہ صُبْح اور دس مرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔(مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۱۰ص۱۶۳حدیث۱۷۰۲۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 عقیقہ کے معنٰی
سُوال1:عقیقہ کے کیا معنٰی ہیں ؟
جواب:عقیقہ کا لفظی معنٰی:عقیقہ بنا ہے عَقٌّ سے بمعنٰی کاٹنا، الگ کرنا۔(مراٰۃ  ج۶ص ۲ )